ڈیوٹی مجسٹریٹ نے کرکٹر عمر اکمل کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض باضابطہ ضمانت منظور کر لی ،نا مکمل ریکارڈ پیش کرنے پر پولیس پر سخت برہمی کا اظہار ،مکمل کرنے کیلئے واپس پولیس اسٹیشن بھجوا دیا گیا ،ایک گھنٹہ بعد آمد پر کارروائی دوبارہ شروع ہوئی،عمر اکمل کرکٹ کا ہیرو ہے ،پولیس نے ناروا رویہ اپنایا ،وکیل عمر اکمل /آپکے موکل قومی کرکٹر ہیں لیکن قانون ملک کے ہر شہری کیلئے برابر ہے ‘ جوڈیشل مجسٹریٹ کے ریمارکس،میں پاکستان کے لئے کھیلتا ہوں ،آگے کیا کرنا ہے اس حوالے سے وکلاء کی مشاورت سے چلوں گا ‘ عمر اکمل کی میڈیا سے گفتگو،عمر اکمل کیخلاف سازش کی گئی ، بے نقاب ہونی چاہیے ، وکیل /ہمارے ساتھ ہونیوالا سلوک پوری دنیا نے دیکھا ‘ والد عمر اکمل ،پولیس گردی کی گئی ، ایسا سلوک تو دہشتگردوں کے ساتھ ہوتا ہے ،پولیس رویے پر دل بہت دکھی ہے ‘ بھائی کامران اکمل
اتوار 2 فروری 2014 15:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) ڈیوٹی مجسٹریٹ شوکت جاوید نے کرکٹر عمر اکمل کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض باضابطہ ضمانت منظور کر لی ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی طرف سے نا مکمل ریکارڈ پیش کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مکمل کرنے کیلئے واپس پولیس اسٹیشن بھجوا دیا جسکے باعث عدالت کو ایک گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا ۔
ہفتہ کے روز ٹریفک وارڈن سے جھگڑنے پر مقدمے کے اندراج کے بعد گرفتار ہونے والے کرکٹر عمر اکمل کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا جو باضابطہ ضمانت کے لئے اتوارکی صبح ماڈل ٹاؤن کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ شوکت جاوید کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس موقع پر انکے وکلاء ‘والد محمد اکمل اور بھائی کامران اکمل بھی انکے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.