فیصل آباد،انٹر ڈویژنل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطاء بندیال سے ملاقات ،مارچ کے پہلے ہفتہ میں پانچوں ڈویژن کے بینچزکے قیام کی رپورٹ دی جائیگی،چیف جسٹس کی یقین دہانی،رپورٹ آنے تک ہر ہفتہ ہونیوالی ہڑتال بدستور جاری رہے گی، آئندہ کا لائحہ عمل مارچ میں رپورٹ آنے کے بعد دیا جائیگا، کمیٹی کا فیصلہ
پیر 3 فروری 2014 21:16
فیصل آباد،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر وچئیرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے ہائی کورٹ بنچ چوہدری تنویر الرحمٰن رندھاواایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد وجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد واہلہ کی قیادت میں انٹر ڈویژنل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پانچ ڈویژن ہائے فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ اور ڈی جی خان میں ہائیکورٹ بینچز کے قیام کے سلسلہ میں لاہور ہائیکورٹ لاہور کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے ملاقات کی۔
ملاقات میں چیف جسٹس صاحب کے ساتھ عزت مآب جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس ملک محمد منظوراور جسٹس شیخ نجم الحسن صاحب بھی شامل تھے۔ انٹر ڈویژنل جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں میاں محمد عارف صدر سرگودھا بار، محمد واصف بھٹی سیکرٹری سرگودھا بار، چوہدری احور طفیل وڑائچ صدر گوجرانوالہ بار، رانا عامر افتخار سیکرٹری گوجرانوالہ بار، راجہ جاوید محمود صدر ساہیوال بار،مہر عابد حسین بھونانہ سیکرٹری ساہیوال بار،قاضی صدرالدین علوی صدر ڈی جی خان باراورطالب حسین ببر سیکرٹری ڈی جی خان باربھی شامل تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.