30مستحق خواتین میں ساڑھے 15ہزار روپے فی کس جہیز فنڈ کے چیک تقسیم
منگل 4 فروری 2014 14:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء)وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے 30مستحق خواتین میں ساڑھے 15ہزار روپے فی کس جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کئے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقات نے 4لاکھ 5ہزار روپے کی گرانٹ جہیز فنڈ کے لیے مختص کر رکھی ہے جو ہر ماہ مستحق خواتین میں 15ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
بیگم ذکیہ شاہنواز نے منگل کے روز جہیز فنڈ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہیز فنڈ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جاتاہے جس میں جہیز فنڈ کے لیے درخواستیں وصول کی جاتی ہیں اور کمیٹی کے تمام اراکین میں جہیز فنڈفارم تقسیم کئے جاتے ہیں۔
کمیٹی کے ارکین انٹرویو اور تحقیقات کرنے کے بعد صرف مستحق اور نادار خواتین میں ماہانہ بنیاد پر امدادی چیک تقسیم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی بچیوں کی شادی کے لیے ضروری اشیاء خرید سکیں۔کمیٹی کے ممبران میں مسز شائستہ ملک، مسز آمنہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، مسز نسیم طارق شفیق ، مسز ریما صادق ایاز، مسز غزالہ سعد رفیق ، مسزسہیل ضیاء بٹ ، مسزنفیسہ امین کے علاوہ داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر راشد احمد خان شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.