طالبان کی کمیٹی مکمل اورمذاکراتی امور واضح ہونے تک اجلاس کا فائدہ نہیں، حکومتی کمیٹی
منگل 4 فروری 2014 14:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی سے مذاکرات سے متعلق امور پر وضاحتیں طلب کرلیں۔ذرائع کے مطابق حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا آج ہونے والا اجلاس مذاکرات سے متعلق امور واضح نہ ہونے پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل حکومتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک طالبان کی 5 رکنی کمیٹی مکمل نہیں ہوتی اور مذاکرات سے متعلق امور واضح نہیں ہوجاتے اس وقت تک دونوں کمیٹیوں کے اجلاس سے کچھ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کہا کہ جب تک مذاکرات سے متعلق امور پر وضاحتیں پیش نہیں کی جاتی اس وقت تک دونوں کمیٹیوں کے درمیان ہونے والی ملاقات لاحاصل ہے اس صورتحال میں اجلاس بے نتیجہ رہے گا جس سے منفی تاثر بھی نکل سکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.