میری تین فلمیں مکمل ہو چکی ہیں ، جنہیں مارچ تک سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا ‘ زریں
جمعرات 6 فروری 2014 14:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) اداکارہ زریں نے کہا ہے کہ اداکارہ صائمہ نور کے بعد میں اس وقت فلم انڈسٹری کی واحد اداکارہ ہوں جو سال 2004ء سے لے کر اب تک مسلسل فلموں میں کام کر رہی ہوں ، مجھے لاکھوں روپے کے عوض اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کی آفر ہوئی مگر میں سلور سکرین کو چھوڑ نہیں سکتی ، میں جب تک زندہ ہوں فلموں میں اداکاری کرتی رہوں گی ۔
” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری تین فلمیں مکمل ہو چکی ہیں جن میں فلم نصیبو ، پتر مکھن گجر دا اور ملتے ہیں دل یہاں ، شامل ہیں اس کے ساتھ مزید چار فلموں میں اداکاری کر رہی ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کی مکمل ہونے والی فلمیں مارچ تک ریلیز ہو جائیں گی ۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کو نقصان باہر والوں نے نہیں پہنچایا بلکہ اس میں گھر والے قصور وار ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینما مالکان کو بھارتی فلموں کے ساتھ پاکستانی فلموں کو بھرپور انداز میں پروموٹ کرنا چاہیے ۔ پیسہ سب کچھ نہیں ہے ملک کیلئے بھی کچھ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ حکومت پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے ایک جدید سٹوڈیو میں جدید ترین مشینری فراہم کرے تاکہ ہمیں اپنی فلموں کے پرنٹ بیرون ملک سے نہ کروانے پڑیں ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.