نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی

پیر 29 اپریل 2024 14:09

نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف  کی  برسی منائی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی۔ منور ظریف 2 فروری 1940ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے وہ معروف کامیڈین منیرظریف کے بھائی تھے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں 300سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

ان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ، جیرا بلیڈ، موج میلہ، شوقن میلے دی، منجی کتھے ڈاہوا ں، دامن اور چنگاری، چکر باز، ہمراہی، بد تمیز، نوکر و و ہٹی دا وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے معروف اداکار رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی اور پرستاروں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ ر نگیلا اور منور ظریف کی جوڑی فلموں میں کامیابی کی ضمانت بن گئی انہیں کامیڈین ہیروکا خطاب بھی ملا۔ منور ظریف نے 36سال عمر پائی اور 29اپریل 1976ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔ منور ظریف مرحوم کی برسی کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کے مداحوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :