پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2کروڑ 35لاکھ ڈالر کا اضافہ
جمعرات 6 فروری 2014 20:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2کروڑ 35لاکھ ڈالر کا اضافہ واقع ہوا ہے ،اس اضافے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 8ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کردہ اعداد و شمار کے مطابق 31جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2کروڑ 35لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
اس اضافے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 8ارب 1کروڑ 74لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں ۔مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 56لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ۔اس اضافے کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3ارب 18کروڑ 22لاکھ ڈالر جبکہ اسی عرصے میں کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 79لاکھ ڈالر کا اضافہ واقع ہوا ہے ،اس اضافے کے بعد کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 4ارب 83کروڑ 52لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.