حکومت نے انسداد دہشتگردی کے 2ترمیمی آرڈیننس قومی اسمبلی سے منظورکروالئے،اپوزیشن کااحتجاجاً واک آؤٹ
جمعرات 6 فروری 2014 23:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) حکومت نے اکثریتی رائے سے دہشتگردی اورمنی لانڈرنگ کے خاتمہ بارے صدارتی آرڈیننس سات اور آٹھ کے بلز قومی اسمبلی سے منظور کروالئے اپوزیشن کا جمہوریت کی روح کیخلاف قانون سازی عل کو بلڈوز کرنے کاالزام، پی پی ،پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی ایوان سے واک آؤٹ کرگئیں۔
(جاری ہے)
جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں قانون سازی کے مرحلہ پر حکومت نے اہم اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کی غیر حاضری میں انسداد دہشتگردی گرمیمی آرڈیننس سات اورآٹھ کو ایوان میں منظوری کیلئے پیش کردیا وفاقی وزیر زاہد حامد نے قانون سازی کیلئے بل ایوان میں پیش کئے تو اپوزیشن اراکین ڈاکٹر شیریں مزاری نے احتجاج کیا کہ حکومت نے قراردادوں کے ذریعے ان آرڈیننسوں کی آئندہ120 دنوں کیلئے توسیع حاصل کرلی ہے اب قانون سازی میں جلد بازی نہ کی جائے اورکل تک کاانتظار کیاجائے اس وقت ایوان میں اپوزیشن لیڈر اوراپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر موجودنہیں جس پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ بڑے کہتے ہیں کہ آج کاکام کل پر مت چھوڑو پیپلزپارٹی کے اراکین شازیہ مری، عبدالستار بچانی اورڈاکٹر عذرا فضل نے کہاکہ اپوزیشن نے خوش اخلاقی سے حکومت کے آرڈیننسوں کو ایوان سے 120دن کی توسیع دی ہے حکومت کو چاہیے کہ اچھی سیرت کو برقرار رکھتے ہوئے کل تک بل کو التوا میں رکھیں کل اس کو اکثریت پر پاس کرسکتے ہیں اپوزیشن لیڈروں سے مشاورت ہونی چاہیے محموداچکزئی نے کہاکہ قانون سازی میں اچھی روایت برقرار رہنی چاہیے اورسپیکر کو اپنی پاوراستعمال کرتے ہوئے اجلا س کل تک ملتوی کردیناچاہیے جس پر سپیکر ایاز صادق نے کہاکہ ان کاکام حکومتی ایجنڈے کو روکنا نہیں اراکین کو ایوان کی کارروائی چلانے میں سہولت فراہم کرنا ہے وفاقی وزیر ریلوے سعید رفیق نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر ٹاک شوز کیلئے چلئے گئے اور جن اپوزیشن اراکین کو یرغمال بناکربٹھاگئے ان کا کیا قصور ہے ٹی اے ڈی اے لینے والے اپوزیشن لیڈروں کو پارلیمنٹ میں وقت دیناچاہیے وزیرسائنس وٹیکنالوجی زاہدحامد نے کہاکہ مسودات بل پرکافی حد تک اتفاق ہوچکا ہے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ بل کو مزید تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے ان بلوں پر قائمہ کمیٹیوں میں اپوزیشن کی رائے آگئی ہے اور ان کی تجاویز کو بل کا حصہ بھی بنایا گیا ہے اور کچھ تجاویز کو شامل نہیں کیا گیا تو یہ جمہوریت ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں پی ٹی آئی پی پی اور جماعت اسلامی اراکین ایوان سے واک آؤٹ کر کے جبکہ حکومتی جماعت نے اکثریتی رائے سے انسداد دہشتگردی ترمیمی آرڈیننس نمبر 7بل2013اور انسداد دہشتگردی آرڈیننس 8بل 2013منظور کروالیا وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہاکہ تحفظ پاکستان آرڈیننس بل 2013ء پر ابھی اپوزیشن سے اتفاق رائے نہیں ہوسکا اس لئے اسے موخر رکھا جارہا ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں
-
کوشش کریں گےکہ جون کے پہلے ہفتے میں نئی جماعت کے نام کا اعلان کردیں
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول سامنے آ گیا
-
افغانستان میں شدید بارشیں اور سیلاب، تین سو سے زائد ہلاکتیں
-
حکومت عوام پر مہنگائی کے مزید بم گرانے کیلئے تیار
-
اسرائیل کو ہتھیار سپلائی کرنے والے ممالک میں امریکا کے علاوہ جرمنی‘اٹلی‘برطانیہ‘کینیڈا اور نیدرلینڈ سمیت کئی دیگر ممالک ہیں. امریکی ادارے کی فہرست
-
ملک کے آئین کو توڑنے والوں کو عوام سے معافی مانگنی چاہئے
-
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے حوالے سے امریکا کی بڑی جماعتوں ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان اختلاف رائے
-
وزیراعلی نے7 لاکھ طلبہ طالبات کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کے پراجیکٹ کی منظوری دےدی
-
یورو وژن مقابلے کا فائنل، موسیقی پر بھی غزہ کی جنگ کے سائے
-
آج بھی وقت ہے ملک کو دولخت کرنے پر قوم سے معافی مانگیں
-
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.