مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں‘ سید بلال شیرازی
جمعہ 7 فروری 2014 16:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے نیپرا کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں .1 1روپے فی یونٹ اضافہ عوام سے زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں1روپے 8پیسے اور اب دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں1.1روپے ٹوٹل 2روپے 9پیسے فی یونٹ اضافہ سے صارفین کیلئے بجلی کے بل بوجھ بن جائیں گے جس سے غریب اور سفید پوش طبقہ متاثر ہوگا۔
سید بلال شیرازی نے کہا کہ حکومت نے اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ کردیا ہے کہ بجلی کے بل دیکھ کر غریب اور سفید پوش طبقہ پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں،مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیا ہے عوام ہوشربا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں،اور حکمرانوں کو انتخابات میں ان کے کیئے گئے وعدے یاد دلارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکمران سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے مطابق پنجاب میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات منعقد کروائیں۔ بلدیاتی انتخابات نہ کرواکرپنجاب حکومت اپنی آئینی ذمہ داری سے روگردانی کر رہی ہے اگر بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تو ہوشربا مہنگائی ان کے امیدواروں کو عوام مسترد کردینگے اور حکومتی امیدواروں کو عبرتناک انجام سے دوچار کرینگے۔یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.