ٹریفک میں مزیدبہتری اور وارڈنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈویژنل افسران اور ڈی ایس پیز صاحبان کا اجلاس
پیر 10 فروری 2014 13:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے دوران سفر شہریوں کی بر وقت مدد ،منظم ٹریفک ، ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی ، ٹریفک دفاتر کی سکیورٹی اور ٹریفک کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے سینئر ٹریفک افسران کے اجلاس کی صدارت کی ۔ جس میں سگنل فری تعمیراتی فلائی اوور منصوبہ ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ تا چوک ٹیکسالی و مولانا احمد علی روڈ، سگنل فری جنکشنز برائے قینچی چونگی،غازی روڈ اور خیرہ( چونگی امرسدھو) فیروز پور روڈ، مال روڈ،جیل روڈ،مین بلیوارڈ اورکینال روڈ سمیت شہر کے رش آور علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے سفارشات پر غور کیا گیا ۔
انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی ناگہانی صورت،جلسے جلوس،ریلی اور دیگر روڈ پرابلم ہو نے پر فوراََ ڈائیورشن پلان ترتیب دیتے ہوئے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو۔(جاری ہے)
ایسی صورت میں سرکل افسران موقعہ پر پہنچ کر ٹریفک وارڈنز کو ضروری ہدایت دیں۔ سرکل افسران متعلقہ محکموں سے مل کر رانگ پارکنگ اور تجاوزات کو ختم کرائیں،دوران ڈیوٹی بریفنگ اور ڈی بریفینگ کے عمل کو اپنایا جائے۔
پٹرولنگ نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور بیٹ افسران کو تنبیہ کریں کہ وہ موونگ وائیلشنز کیخلاف بھر پور کاروائی کریں۔سرکل افسران اپنی نگرانی میں تیزرفتاری،موٹر سائیکل پر کر تب دکھانے والوں،گرین نمبر پلیٹس کا غیر قانونی استعمال،ناجائز پارکنگ اسٹینڈز،تجاوزات اور ٹریفک کے بہاو میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.