چیئرمین سینیٹ کا دنیا کے دوسرے ممالک کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نظام تشکیل دینے کیلئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان، اسلام آباد کے معاملات کو دیکھنے کیلئے ایک الگ وزارت بنائی جائے ، ڈاکٹر سعیدہ اقبال ، مشاہد حسین سید، کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی
پیر 10 فروری 2014 20:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے دنیا کے دوسرے ممالک کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نظام تشکیل دینے کیلئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو سینیٹ میں ڈاکٹر سعیدہ اقبال کی تحریک پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک نے وفاقی دارالحکومت کا الگ نظام موجود ہوتا ہے جبکہ اسلام آباد میں نہ تو کوئی مقامی حکومت کا نظام ہے اور نہ ہی کوئی صوبائی اسمبلی کا وجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی حکومت اور اپوزیشن کے اراکین پر مشمتل کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو دنیا بھر میں وفاقی دارالحکومتوں کے نظاموں کا جائزہ لے اور وفاق پاکستان میں رہتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے عوام کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے نظام وضح کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین کا اعلان قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کیا جائیگا ۔
اس سے قبل تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سعیدہ اقبال نے کہا کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ادویات نہیں سکولوں کی چار دیواری نہیں یہاں کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کے معاملات کو دیکھنے کیلئے ایک الگ وزارت بنائی جائے کیونکہ اسلام آباد کی فاٹا سے بھی بدتر حالت ہے یہ کسی کے ماتحت نہیں ہے کبینٹ ڈویژن کے نیچے دینا عوام کی توہین ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی اس موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک الگ وزارت بنائی جائے جو اسلام آباد کے شہریوں کو حقوق کو تحفظ فراہم کرے۔ کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے بھی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے حوالے سے اسلام آباد کے شہری بہت سفر کر رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.