رحیم یارخان میں دھماکے سے تباہ کی گئی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کاکام 48 گھنٹے میں مکمل کرلیا جائیگا ، شاہد خاقان عباسی ،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،وفاقی وزیر پٹرولیم کی میڈیا سے گفتگو
پیر 10 فروری 2014 23:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیروزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ رحیم یارخان میں دھماکے سے تباہ کی گئی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کاکام 48 گھنٹے میں مکمل کرلیا جائیگا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ گھریلو صارفین کے سوا تمام شعبوں کو گیس کی سپلائی بند کر دی گئی ہے اورگھریلو صارفین کو بھی گیس کا کم پریشر مل رہا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گیس کی سپلائی بدر،قادر پور،پیرکو،زمزمہ،اور کنج میں متاثر ہوئی ہے۔سوئی نادرن سے 1 ارب 65 کروڑ مکعب فٹ گیس پنجاب کو سپلائی کی جارہی تھی جبکہ حادثے کے بعد اب گیس کی سپلائی 95 کروڑ 60 لاکھ مکعب فٹ رہ گئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت گیس کی قلت پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ایل این جی کی درآمد کے ساتھ ساتھ تیل و گیس کی دریافت کے لئے نئے لائسنس بھی جاری کئے گئے ہیں جن سے گیس کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے حالات کو دیکھتے ہوئے ایران سے منصوبے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لئے لچک کی درخواست کی ہے۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.