وزیر اعلیٰ پنجاب سے اسمبلی چیمبرز میں اپوزیشن اراکین اسمبلی کی ملاقات،صوبے کی ترقی پر شہباز شریف کو خراج تحسین،وزیر اعلی پنجاب کے صوبے بالخصوص جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں‘ اپوزیشن اراکین اسمبلی،اپوزیشن اراکین اسمبلی کی قابل قدر تجاویز کا مکمل احترام کرتے ہیں ،صوبے بھر میں ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا‘ وزیر اعلی پنجاب
منگل 11 فروری 2014 18:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے اسمبلی چیمبرز میں مسلم لیگ (ق) ،جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کرنے والے اپوزیشن اراکین اسمبلی میں ڈاکٹر وسیم،عامر سلطان چیمہ،ڈاکٹر افضل،وقاص موکل،شہاب الدین،احمد شاہ کھگہ،خواجہ نظام محبوب اور قاضی احمد سعید شامل تھے۔
صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اپوزیشن اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے صوبے کی ترقی کیلئے قابل ستائش اقدامات کئے ہیں ۔جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دینے سے ان علاقوں میں ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔(جاری ہے)
بہاولپور ،پاکپتن،رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بے مثال ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ہم علیحدہ شناخت رکھتے ہیں اس لئے ہمیں ایوان میں تحریک انصاف سے نہ جوڑا جائے۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ شہباز شریف صوبے کی ترقی اور عوام کی فلا ح و بہبود کے لئے بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں اور اضلاع میں ایماندار اور محنتی افسر لگائے گئے ہیں جو ترقیاتی سکیموں پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اپوزیشن اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قابل قدر تجاویز کا مکمل احترام کرتے ہیں اور ترقی کے عمل میں آپ کی آراء کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا پنجاب بالخصوصی جنوبی پنجاب میں ترقیاتی سکیمیں شفاف طریقے سے تیزی سے مکمل کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کی عزت و توقیر ہمارے لئے مقدم ہے اور حکومتی اراکین کی طرح آپ کی تجاویزکو بھی احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.