وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی کی ایل آر ایچ میں شمع سینما دھماکے کے زخمیوں کی عیادت،شمع سینما،رنگ روڈاور کوچہ رسالدار دھماکوں کے شہداء کے لئے پانچ پانچ لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے دو دو لاکھ روپے امدادکا اعلان
منگل 11 فروری 2014 23:11
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی نے شمع سینما دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امن کوششوں کے خلاف سازش قرار دیا اور کہا ہے کہ امن مذاکرات کے دوران پے در پے دھماکے یہ ثابت کرتے ہیں کہ پس پردہ کئی قوتیں ہیں جو قیام امن کی کوششوں کو سبوتاز کرنا چاہتی ہیں تاہم اگر حکومت اور طالبان مخلص ہیں تو یہ سازشیں ناکام ہوں گی اور امن آ کر رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں شمع سینما دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر زخمیوں سے علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اورہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے شمع سینما دھماکے کے ساتھ ساتھ رنگ روڈ اور کوچہ رسالدار دھماکوں کے شھداء کے لئے پانچ پانچ لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے دو، دو لاکھ روپے کا اعلان کیا مزید برآں انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاکہ وہ پے در پے دھماکوں کے باوجود زخمیوں کو بہترین طریقے سے طبی سہولیات مہیا کر رہے ہیں اگرچہ یہ ان کی ذمہ داری ہے مگر پھر بھی بیک وقت اتنے سنگین مریضوں اور زخمیوں کو اطمینان بخش سہولیات فراہم کرنا بہت مشکل ذمہ داری ہے۔
وزیر صحت نے اس موقع پر غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.