دہی کھانے سے ذیابیطس کے خطرے میں کمی ہوتی ہے، تحقیق

بدھ 12 فروری 2014 12:38

دہی کھانے سے ذیابیطس کے خطرے میں کمی ہوتی ہے، تحقیق

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) تحقیق کے مطابق دہی اور کم چکنائی کے حامل پنیر کے استعمال سے ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ تقریباًایک چوتھائی حد تک کم ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے 125گرام دہی کا ایک ہفتے میں اوسطا ًساڑھے چار مرتبہ استعمال کیا، دیگر افراد کے مقابلے میں ذیابیطس سے محفوظ دِکھائی دیے۔

تحقیق میں 35 سو برطانوی شہریوں کا مطالعہ کیا گیا۔ جہاں ایک علاقے میں گیارہ برس کے دورانیے میں 753 بالغ افراد ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہوئے، لیکن ایسے افراد جو دہی اور کم چکنائی کے پنیر کا باقاعدگی سے استعمال کرتے رہے، ان میں اس مرض کو 24 فیصد تک کم دیکھا گیا۔