6 ارب روپے کی کثیر لاگت سے ضلع کرک کے تمام علاقوں کو بلا امتیاز گیس کی سہولیات فراہم کی جائیگی ،ملک قاسم خان
بدھ 12 فروری 2014 20:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے جیل خانہ جات ملک قاسم خان خٹک نے کہا ہے کہ6 ارب روپے کی کثیر لاگت سے ضلع کرک کے تمام علاقوں کو بلا امتیاز گیس کی سہولیات فراہم کی جائیگی عوام تسلی رکھیں کوئی گھر گیس کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں حلقہ پی کے 41کرک کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا وفود نے مشیر وزیر اعلیٰ کو اپنے انفرادی اور علاقے کے اجتماعی نوعیت کے مسائل سے آگاہ کیا ۔
مشیر جیل خانہ جات نے انکے مسائل غور سے سنے اور دستیاب وسائل کے اند رہتے ہوئے ان کواولین فرصت میں حل کرانے کا یقین دلایا۔ مشیر ملک قاسم نے کہا کہ وہ حلقے کے عوام کے اجتماعی مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور وہ گیس سمیت دیگر بنیادی مسائل بھی حل کرکے ہی دم لیں گے انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی بے لوث خدمت کے لئے پوری طرح متحرک ہیں اور گزشتہ دور کے مقابلے میں کہیں بڑھ کر کام کرینگے ملک قاسم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پارٹی قائد عمران خان کے وژن کی روشنی میں تبدیلی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پوری طرح کوشاں ہے اور کئی قوانین کو آخری شکل دی جائے رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.