اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیم، سیالکوٹ سٹالینز کو شکست کر فیصل بینک ٹی 20 کرکٹ کپ کے سیمی فائنل پہنچ گئی
جمعرات 13 فروری 2014 20:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیم نے سیالکوٹ سٹالینز کو سات وکٹوں سے شکست کر فیصل بینک ٹی 20 کرکٹ کپ کے سیمی فائنل کے لئے رسائی حاصل کرلی ہے۔جمعرات کے روز گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر سیالکوٹ سٹالینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔
شعیب ملک نے پانچ چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، جبکہ عمران نذیر نے تین چوکوں کی مدد سے 17 رنز، علی خان نے 12 رنز اور شاہد یوسف نے دو چوکوں کی مدد سے11 رنز بنائے۔ اسلام آباد لیپرڈز کی طرف سے عمرگل نے 30 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ زوہیب احمد نے بھی13 رنز دے کر دو اور شہزاد نے 22رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔(جاری ہے)
جواب میں اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیم نے یہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر19 اوورز میں پورا کر لیا، اسلام آباد کی پہلی وکٹ 8.3 اوورز پر گری، آفاق رحیم نے چار چوکوں کی مدد سے 30 رنز، بابر اعظم نے پانچ چوکوں کی مدد سے 29 رنز، علی سرفراز نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم نے دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز اور زوہیب نے ایک چھکے کی مدد سے 15 رنز کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
سیالکوٹ سٹالینز کی جانب سے نیئر عباس نے 13 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ رانا نوید نے 15 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ زوہیب احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سکورر کے فرائض عدنان فاروق اور شکیل احمد نے انجام دے رہے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.