پاکستان میں بھی ویلنٹائن ڈے منایا گیا ،پھولوں کا تبادلہ اور ایک دوسرے کو تحائف پیش کئے گئے ،بعض تنظیموں نے یوم حیاء منایا، صدر گوگیرہ میں عاشق نا مراد کوپھو ل دینا مہنگا پڑگیا ، لڑکی کی سہیلیوں نے پھول دینے کے خواہشمند لڑکے کی درگت بنا ڈالی ،پشاوریونیورسٹی میں ویلنٹائن ڈے منانے پر 2طلبا تنظیموں کے درمیان مسلح تصام کے نتیجے میں 3طالب علم زخمی
جمعہ 14 فروری 2014 19:39
لاہور/پشاور/صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ویلنٹائن ڈے منایا گیا ، اس دن کی مناسبت سے پھولوں کا تبادلہ اور ایک دوسرے کو تحائف پیش کئے گئے ، صدر گوگیرہ میں عاشق نا مراد کوپھو ل دینا مہنگا پڑگیا ، لڑکی کی سہیلیوں نے پھول دینے کے خواہشمند لڑکے کی درگت بنا ڈالی ،پشاوریونیورسٹی میں ویلنٹائن دے منانے پر 2 طلبا تنظیموں کے درمیان مسلح تصام کے نتیجے میں 3 طالب علم زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے اس دوران 13 طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھی 14فروری کے دن کو ویلنٹائن ڈے کے طور پر منایا گیا جبکہ کئی تنظیموں نے اس دن کو یوم حیا ء کے طور پر منایا ۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف مقامات پرخصوصی تقریبات کا ابھی اہتمام کیا گیا جہاں اکٹھے ہونے والے دوستوں نے ایک دوسرے سے پھولوں کاتبادلہ کرنے کے علاوہ تحائف بھی پیش کئے ۔(جاری ہے)
اس دن کی مناسبت سے پھولوں کی کلیاں بیچنے والوں اور گفٹ شاپس والوں کی چاند ی رہی ۔
سرخ گلاب کی مانگ کو دیکھتے ہوئے اسکے منہ مانگے دام وصول کئے گئے اور ایک کلی 200روپے تک فروخت کی گئی ۔ گفٹ شاپس پر بھی خریداروں کا رش رہا جہاں دکانداروں نے خوب کمائی کی ۔ ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے سارا دن موبائل کے پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہا ۔ کچھ لوگوں نے اس دن کے حق میں اورکچھ نے اس کے خلاف پیغامات بھیجے ۔ علاوہ ازیں پشاور یونیورسٹی میں پختون اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے ویلنٹائن ڈے جبکہ اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے حیا ڈے منایا جارہا تھا جس پر دونوں تنظیموں کے درمیان تصادم ہوگیا اس دوران دونوں طلبا ء تنظیموں نے ایک دوسرے پر پتھرا ؤ اوراندھا دھند فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 3 طالبعلم زخمی ہوگئے۔دونوں تنظیموں میں تصادم کے دوران جامعہ پشاور میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہی تاہم بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے یونیورسٹی پہنچ کر تصادم میں ملوث 13 طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔صدر گوگیرہ میں بھی ایک نا خوشگوا ر واقعہ پیش آیا جہاں لڑکی کی سہیلیوں نے عاشق نا مراد کی درگت بنا ڈالی ۔بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر واقع ایک نجی کالج کی طالبہ (ا ش )کو دو ماہ سے منڈی احمد آباد کا رہائشی لڑکا وقاص اکثر موبائل فون پر تنگ کرتا تھااور اس نے گزشتہ روز فون کر کے ملنے کا اصرارکیا جس پر ( اش )نے اپنے گروپ کی سہلیوں کو بتایا جس کے بعد عاشق کو سبق سکھانے کا پروگرام بنایا گیا اور جوں ہی لڑکا لڑکی کے بتائے ہوئے مقام پر سرخ گلاب لے کر پہنچا تو اسکی سہیلیا ں بھی وہاں پہنچ گئیں اور اس کی درگت بناڈالی ۔تاہم راہگیروں نے لڑکے کی جان بخشی کرائی اور معافی مانگنے پر اسے جانے کی اجازت دی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.