یمن،مسلح جنگجوؤں نے جیل پر حملہ کرکے 29القاعدہ ارکان چھڑالیے،حملے سے قبل تین دھماکے ،جنگجوؤں کا جیل محافظوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ،دس افرادمارے گئے

جمعہ 14 فروری 2014 19:47

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) یمن کے دارالحکومت صنعا ء میں سنٹرل جیل پر مسلح جنگجوؤں نے حملہ کرکے 29القاعدہ کے ارکان رہاکرالیے ،جھڑپ میں سات پولیس اہلکار اور تین مسلح حملہ آوربھی ہلاک ہوگئے ،عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت صنعا ء سے شمال میں واقع جیل کے نزدیک قبل ازیں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی مزید نفری روانہ کردی گئی سنٹرل جیل میں قریبا پانچ ہزار افراد قید ہیں۔

(جاری ہے)

جھڑپ کا آغاز سنٹرل جیل کے گیٹ پر کار بم دھماکے سے ہوا ، اس کے بعد مسلح جنگجوؤں کا جیل محافظوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس دوران متعدد قیدی جیل سے فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے،جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے سربراہ ناصر الوحیشی نے اگست 2013 میں دھمکی دی تھی کہ وہ جیلوں میں قید اپنے ساتھیوں کو چھڑوا لیں گے۔ناصرالوحیشی بہ ذات خود فروری 2006 میں صنعا کی اسی جیل سے بائیس دیگر قیدیوں سمیت فرار ہوگئے تھے اور ایک سال کے بعد انھیں جزیرہ نما العرب میں القاعدہ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :