بھارت ،شرپسندوں نے 300سالہ قدیم شاہی مسجد کو شہید کردیا،گڑگاؤں میں واقع مسجد سے قریبی لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں تھی،تحفظ مساجد کمیٹی

جمعہ 14 فروری 2014 22:13

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) بھارتی دالحکومت نئی دہلی کے نواح میں واقع گڑگاؤں میں 300سالہ قدیم شاہی مسجد کو شرپسندزمین مافیانے شہید کردیا،بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شرپسند عناصرنے پولیس کی نگرانی میں مسجد کو شہید کیا اوراس کارروائی میں آٹھ گھنٹے لگے ،تحفظ مسجد کمیٹی کے ایک رکن ہارون رشید نے بتایا کہ قدیمی مسجد میں مستقل طورپر نماز ہوتی ہے مولاناحافظ قاسم نماز پڑھاتے ہیں اورجس وقت یہ کارروائی ہوئی وہ موجود نہیں تھے ،انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی رات کے اندھیرے میں کی گئی،انہوں نے بتایا کہ یہاں راہبر اوردیگر برادریوں کا قبضہ ہے اورانہیں لوگوں میں سے چند شرپسند عناصر نے یہ کام کیا،واقعے کی کارروائی کے بارے میں مقامی لوگوں نے کمشنز آف پولیس آلوک متل کو آگاہ کیا تو انہوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ واقعے کی تحقیقات ہوگی تاہم پولیس کی نگرانی میں یہ کام انجام دیئے جانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :