پرامن افغانستان خطے کے استحکام کیلئے نہایت ضروری ہے ، امریکہ پر واضح کر چکے ہیں ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ،وزیر اعظم نواز شریف کا ترک ٹی وی کو انٹرویو
ہفتہ 15 فروری 2014 13:18
انقرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان خطے کے استحکام کیلئے نہایت ضروری ہے ، امریکہ پر واضح کر چکے ہیں ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ، پاکستان کو گیس اور بجلی سمیت توانائی کی کمی کا سامنا ہے ، ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ۔ ترک ٹیلی ویژن اور ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ افغانستان میں امن بہت ضروری ہے اور افغانستان میں استحکام کامطلب یقینا خطے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا بھی استحکام ہے۔
سہ فریقی سربراہ اجلاس کے دوران افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان اور ترکی نے مفید اور تعمیری بات چیت کی، اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق رائے تھا کہ ہم سب کو افغانستان کا استحکام یقینی بنانے کیلئے افغانستان کو مضبوط بنانا ہوگا اور اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان میں انتخابی عمل اور ایک حکومت سے دوسری حکومت کو اقتدار کی منتقلی پرامن طریقہ سے ہو۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.