حکومت اور طالبان مذاکرات میں ڈیڈ لاک ،کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے 1کھرب 14ارب سے زائد ڈوب گئے،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 390.24پوائنٹس کمی سے 26003.89پوائنٹس پر بند ہوا
پیر 17 فروری 2014 21:32
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں جاری مذاکرات میں ڈیڈلاک کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوکراچی اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 26300,26200اور 26100کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب 14ارب 59کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت14.01فیصد کم جبکہ85.93فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،آئل ،انشورنس اور فرٹیلائزرسیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز5پوائنٹس کے اضافے سے ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26399پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم23ایف سی اہلکاروں کی شہادت کے بعد حکومت اور طالبان کے مابین مذاکراتی میں تعطلی کے باعث مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے،جس کے نتیجے میں ا نہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای 100انڈیکس 26000کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا تاہم ایک بار پھر مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 26000کی نفسیاتی حد عبور کرگیا تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.