سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کی اضافی ٹیکس پر نظرثانی کی درخواست مسترد کرنا مفاد عامہ میں ہے‘سید بلال شیرازی
منگل 18 فروری 2014 16:11
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ سی این جی پر9فیصد اضافی ٹیکس مہنگائی کا سبب بن رہا ہے ،عدالت عالیہ کی جانب سے حکومت کی اضافی ٹیکس پرنظرثانی کی درخواست مسترد کرنا مفاد عامہ میں ہے کیونکہ ٹرانسپورٹیشن میں اضافہ سے تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے ،عوام مہنگائی کے ہاتھوں پس رہے ہیں جبکہ حکومت ان پر غیر قانونی ٹیکسوں کے نفاذ میں مصروف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں پر بھی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس سمیت تمام دیگر مدوں میں لگائے گئے چارجز بھی فی الفور واپس لیے جائیں کیونکہ ان ٹیکسز کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں اضافہ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔(جاری ہے)
سید بلال شیرازی نے ادارہ شماریات کی جانب سے فروری میں مہنگائی میں اضافہ اور آٹے، دالوں،گوشت خشک دودھ سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غذائی اشیاء کے نرخوں میں اضافوں سے غریب اور سفید پوش طبقہ متاثر ہورہا ہے اور غریب عوام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے پریشانی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی کے باعث عوام چودھری پرویز الہٰی دور کو یاد کررہے ہیں جن کی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کنٹرول میں تھی اورپنجاب خوشحالی اور ترقی کی راہوں پر گامزن تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.