پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول،پاکستان و بھارت پنجاب گیمز 2 مارچ سے شروع ہوں گی
جمعرات 20 فروری 2014 13:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) پنجاب ا نٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں پاکستان و انڈیا پنجاب گیمز کا آغاز2 مارچ سے ہوگا۔ تین روزتک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارتی پنجاب کا 99 رکنی دستہ واہگہ بارڈر کے راستے یکم مارچ کو لاہور پہنچے گاجس میں 82 کھلاڑی اور 17 آفیشلز شامل ہوں گے۔ پاکستان اور بھارتی پنجا ب کے کھلاڑیوں کے مابین مڈ ریسلنگ کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم، باڈی بلڈنگ کے الحمراء کلچرل کمپلیکس، ویٹ لفٹنگ کے الحمراء کلچرل کمپلیکس، رسہ کشی کے پنجاب سٹیڈیم، آرم ریسلنگ ( مرد و خواتین )پنجاب سٹیڈیم ، میٹ ریسلنگ کے جمنیزیم ہال این پی ایس سی اور کبڈی ( مردوخواتین ) کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں ہوں گے۔
پاکستان و انڈیا پنجاب گیمز کی تیاری کیلئے قومی ٹیموں کے تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہیں جہاں کھلاڑیوں کو تربیت کے سخت مراحل سے گزارا جارہا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان و انڈیا گیمز کیلئے منتخب کی گئیں ٹیموں کو اوپن ٹرائلز کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے ، کیمپ میں شامل کھلاڑیو ں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور سہولیات دی جارہی ہیں۔ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستان و انڈیا گیمز سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔
پاکستان و انڈیا پنجاب گیمز کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ان مقابلوں دیکھنے کیلئے شائقین ملک بھر سے لاہور پہنچیں گے۔ عثمان انور نے کہاکہ پاکستانی کبڈی ٹیم نے گزشتہ سال بھارت میں جاکر ورلڈکپ میں حصہ لیا اس بار بھارتی پنجاب کی کبڈی ٹیم پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین روایتی کھیل کے دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.