پاک بھارت مقابلے،مردوں کی کبڈی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع ،قومی ٹیم کے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں ، پریکٹس میچ میں غلطیوں کی نشاندہی کی جارہی ہے‘ ہیڈ کوچ غلام عباس
پیر 24 فروری 2014 20:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) پاک بھارت پنجاب روایتی کھیلوں کے ٹاکرے کے لیے پاکستانی پنجاب کے کھلاڑیوں نے تیاریوں تیز کر دیں ،قومی مردوں کی کبڈی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پنجاب سٹیڈیم میں جاری کبڈی کے کیمپ میں ہیڈ کوچ غلام عباس بٹ کی نگرانی میں مردوں کی ٹیم میں بابر گجر، لالہ عبید اللہ ، شفیق چشتی ، شہزاد احمد ڈوگر، خالد مہر، سیف اللہ ، مطلوب احمد ، ایم رضوان ، وقاص گجر ، محسن نسیم ، اور خالد احمد تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔
کوچ غلام عباس بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور فارم میں ہیں، کھلاڑی دو سیشنز میں ٹریننگ کررہے ہیں جبکہ آپس میں پریکٹس میچ کھیل کر غلطیوں کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ لالہ عبید اللہ اور بابر گجر سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں جبکہ ٹیم کے جاپھی کھلاڑی بھی بھارتی کھلاڑیوں کو قابو کرنے کیلئے بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔
پاک بھارت کبڈمی مقابلے میں خواتین کھلاڑی بھی اس بار نئے روپ میں نظر آئیں گی ، ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں قومی خواتین کی ٹیم سیمی فائنل میں شکست کھا گئی تاہم ہوم گراؤنڈ میں خواتین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگی۔دوسری جانب پنجاب سٹیڈیم کی حدود میں ہی رسہ کشی کے کھلاڑی بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں انڈو پاک پنجاب کھیلوں کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور کیمپ کمانڈنٹ وقاص اکبر کے مطابق انڈو پاک پنجاب کبڈی ، میٹ ریسلنگ ، اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔پاکستانی پنجاب کے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے اور شائقین کو ان مقابلوں سے بھرپور تفریح فراہم کی جائے گی بھارتی کھلاڑی یکم مارچ کو واہگہ کے راستے لاہور پہنچیں گے اور اسی شام پنجاب یوتھ فیسٹیول کی گرینڈ اوپننگ میں حصہ بھی لیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.