پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ،شاہدخاقان عباسی، پاکستان نے ایران کوآگاہ کردیا ہے، ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے پر یہ منصوبہ 36ماہ میں مکمل ہوگا ،قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرپٹرولیم کاجواب
پیر 24 فروری 2014 21:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہیں ہورہی اس حوالے سے پاکستان نے ایران کو بھی آگاہ کردیا ہے ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے پر یہ منصوبہ 36ماہ میں مکمل ہوگا ۔
پیر کو وقفہ سوالات کے دوران عبدالوسیم کے سوال کے جواب میں وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ پٹرول لیوی کوئی ڈھکا چھپا ٹیکس نہیں ہے بجٹ دستاویزات میں موجود ہے رواں مالی سال میں حکومت نے18 ارب روپے کاعوام کو اضافی ریلیف دیا ہے ا نہوں نے بتایا کہ اس وقت حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی 9 روپے 40 پیسے فی لٹر اور جی ایس ٹی17 فیصد وصول کیاجارہا ہے پٹرولیم ڈیلرز کامنافع دو روپے 78 پیسے فی لٹر مقرر ہے ایک سوال کے جواب میں وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ اس وقت10 ملین بیرل سے زائد قابل دریافت تیل کے 10 بڑے ذخائر ملک میں ہیں اورملک بھرمیں تیل وگیس کی تلاش کیلئے53 کمپنیوں کے پاس لائسنس موجود ہیں حکومت سی ای اینڈ پی کمپنیوں کو مزید30بلاک دے گی انہوں نے بتایا کہ بعض علاقوں میں امن وامان کے مسائل ہیں حکومت تیل وگیس تلاش کرنیوالی کمپنیوں کیلئے ملک میں کام کے محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے کوششیں کررہی ہے پروین مسعود بھٹی کے سوال کے جواب میں وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ ملک میں نئی کاروں میں سی این جی سلنڈر کی تنصیب بند کردی گئی ہے حکومت نے گاڑیوں کو گیس پرمنتقل کرنے کی حوصلہ شکنی کیلئے سی این جی سلنڈر اورکٹس کی درآمد پر پابندی عائد کی ہے جو کہ عارضی ہے انہوں نے بتایا کہ سی این جی کی حامل پبلک ٹرانسپورٹ اس عارضی پابندی سے مستثنیٰ ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت کوئی بھی ریفائنری حکومت کی ملکیت نہیں ہے تاہم کچھ ریفائنریوں میں حکومت کے شیئر موجود ہیں حکومت کوئی ریفائنری لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.