وزیرستان‘پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری ، 30شدت پسندہلاک ،متعدد ٹھکانے بھی تباہ ، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر بمباری کی گئی ،نقل مکانی بھی جاری
منگل 25 فروری 2014 13:43
شمالی وزیرستان/بنوں/پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) شمالی اور جنوبی ویزستان کے مختلف علاقوں میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 30شدت پسندوں ہلاک ہو گئے جبکہ کارروائی میں متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے ،دوسری جانب متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے تاہم حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی کیمپ نہیں بنایا گیا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کو علی الصبح پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی کے سرحدی علاقہ شوال میں دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا-بمباری کے نتیجہ میں تیس شدت پسند ہلاک جبکہ شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق اس بمباری میں شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے ۔(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق ان ٹھکانوں پر خود کش بمبار بننے کی تربیت دی جاتی تھی۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان سے لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے اور لوگ بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کوہاٹ ، لکی مروت اور پشاور سمیت دیگر اضلاع منتقل ہو رہے ہیں ۔ نقل مکانی کرنے والوں کیلئے ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی کیمپ نہیں بنایا گیا ہے۔بیشتر افراد کرائے کے مکانات یا اپنے رشتہ داروں کے ہاں قیام کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.