اپلائیڈ فار،بغیر نمبر پلیٹس او غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا حکم
منگل 25 فروری 2014 13:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس آج سے پھر ایک مرتبہ اپلائیڈ فار،بغیر نمبر پلیٹس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کا استعمال کرنے والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کیخلا ف بھرپور کریک ڈاؤن کرے گی۔
(جاری ہے)
اس سلسلہ میں ایس پی صاحبان مہم کی نگرانی کریں جبکہ انہوں نے تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ایسی موٹر سائیکلوں کیخلاف کاروائی کر نے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائیں بغیر نمبر پلیٹس،غیر نمونہ نمبرپلیٹس اور اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے انہیں تھانوں میں بند کروایا دیا جائے۔
انہوں نے شہریوں سے کہاکہ وہ اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر درست اورواضح نمبر پلیٹس لگائیں۔ موٹر سائیکل اور گاڑی پر لگائی جانے والی نمبر پلیٹس درست اور نمونہ کے مطابق ہو نی چاہیے۔ شہری دوران ڈرائیونگ گاڑی اور موٹرسائیکل کے کاغذات اورڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں تاکہ ٹریفک قوانین کی بالادستی قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.