آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا رکن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ملک بھر میں تیل سپلائی بند کرنے کا اعلان

بدھ 26 فروری 2014 15:26

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ایک ہنگامی اجلاس میں ایسوسی ایشن کے رکن کی ہلاکت پر حکومت سندھ کو قاتلوں کی گرفتاری کے لئے دیئے گئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم گزرنے کے باوجود اصل مجرموں کو تاحال گرفتار نہ کرنے پر لائحہ عمل طے کیا گیا جس کے تحت ملک بھر میں فرنس آئل اور پٹرولیم منصوعات کی سپلائی بند کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا اس کیساتھ تمام ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ فوری طور پر حساس ترین علاقے شیریں جناح کالونی میں دہشت گردوں کی وارداتوں کا نوٹس لیکر رکن کے اصل قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سخت ہدایت دیں ، مجرموں کی گرفتاری تک ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رکھی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :