پہلے تین ماہ میں معا شی ترقی کی شرح توقعات سے زیادہ رہی،اسٹیٹ بینک
جمعہ 28 فروری 2014 13:16
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) نئی حکومت کی اقتصادی پالیسی کے اثرات ظاہر ہونے لگے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں معا شی ترقی کی شرح توقعات سے زیادہ رہی۔معیشت میں مزید بہتری کے لیے حکومت مالیاتی اور توانائی کے شعبے میں تیز ی سے اصلاحات کرے ۔اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2013 معاشی ترقی کی رفتار 4.4 فیصد ہدف کے مقابلے 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں اقتصادی ترقی 2.9فیصد تک محدود رہی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق صنعت اور خدمات کے شعبے نے معیشت کے پھیلاوٴ میں اہم کردار ادا کیا جبکہ زراعت کی کارکردگی ہدف سے کم رہی۔
(جاری ہے)
رواں مالی سال حکومتی قرض گیری میں اضافہ ہوا اور حکومت اس ضمن میں آئی ایم ایف کی شرط پر پوری نہ اتر سکی۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی قرض کی ادائیگیوں سے زرمبادلہ ذخائر پر دباو دیکھا گیا جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں پہلی سہ ماہی کے دوران 6 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق جہاں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کا حجم حوصلہ افزا رہا وہاں غیر ملکی سرمایاکار ی کی صورت حال مایوس کن رہی۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.