لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے 8ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی
جمعہ 28 فروری 2014 15:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے 8ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ، مذکورہ ناموں کی حتمی منظور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جوڈیشنل کمیشن کے اجلاس میں دی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں اس وقت ججز کی تعداد 44ہے اورمعزز عدالت میں 16ججز کی کمی ہے ۔
مارچ میں لاہور ہائیکورٹ کے مزید دو ججز جسٹس نجم الحسن اور جسٹس اعجاز احمد بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔(جاری ہے)
ججز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے 8ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل فیصل زمان ، شاہ جمیل ایڈووکیٹ ، شہباز رضوی ایڈووکیٹ ، شمس مرزا ، ظفر خاکوانی ، شاہ خاور ، سکندر ذوالقرنین اور جمیز جوزف کے نام شامل ہیں ۔
اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت جوڈیشنل کمیشن کا اجلاس مارچ میں متوقع ہے جس میں ان 8ناموں کا جائزہ لینے کے بعد ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دینے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔مزید بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل کئے جانے بارے فیصلہ بھی کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.