سی ٹی او کی ہدایت پرایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز کی زیر نگرانی ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام جاری
منگل 4 مارچ 2014 14:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہاکہ سکولوں کے بچوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی اورمحفوظ ڈرائیونگ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز چوہدری محمد اظہر کی نگرانی میں" ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام" جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ " ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام" سے طلبہ کا مستقبل محفوظ کیا جا رہا ہے یہی طلبہ مستقبل میں نہ صرف خود بلکہ اپنے بڑوں،بہن بھائیوں اور دیگر دوستوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ کرے بارے تلقین کریں گیں۔
ٹریفک اسکاؤٹس کو دیکھتے ہوئے دیگر طلبہ بھی ان کی پیروی کریں گیں جس سے منظم ٹریفک سسٹم میں مزیدبہتری آئیگی۔ اب تک مصروف اور اہم شاہراؤں پر واقع 30سے زائد سکولوں سے رضاکارانہ طور پر160طلبہ کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
سہیل چوہدری نے کہاکہ ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام کا دائرہ مزید بڑھایا جائیگا ،ٹریفک مسائل کے خاتمے اور منظم ٹریفک کے حصول کیلئے عوامی حلقوں کا تعاون بے حد ضروری ہے۔
ٹریفک اسکاؤٹس ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد یہ طلبہ رضاکارانہ طور پراپنے اپنے سکولوں کے باہر صبح سکول ٹائم اور چھٹی کے وقت ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں ٹریفک وارڈنز کی مدد کریں گے ۔ٹریفک اسکاؤٹس اپنے سکول کے طلبہ کو سڑک پار کروانے اور سکول کے باہر رانگ اور ڈبل پارکنگ ختم کروانے میں مدد کریں گے۔سہیل چوہدری نے کہ سکول اور کالج کی انتظامیہ ٹریفک اسکاوٹس پروگرام میں شمولیت کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن0421915اور انچارج ایجوکیشن یونٹ03042222672 سے رابطہ کر سکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.