صنعتوں کو ہفتہ میں ایک دن کی بجائے مسلسل گیس فراہم کی جائے‘ راجہ عدیل
منگل 4 مارچ 2014 14:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے منیجنگ ڈائریکٹر سوئی گیس کی جانب سے صنعتی شعبہ کو ہفتے میں ایک دن گیس فراہم کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کو ہفتہ میں ایک دن کی بجائے مسلسل گیس فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی اور گیس کی بندش صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،گیس بند ہونے سے صنعتی یونٹ بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔
راجہ عدیل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صنعتی شعبہ کو ہفتہ میں صرف ایک یوم گیس کی فراہمی سے صنعتی ترقی اور پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ گیس سے چلنے والی انڈسٹریز ہفتے میں چھ یوم بند رہنے کی وجہ سے اپنی پیدواری استطاعت کے مطابق کام نہیں کرسکیں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس معاہدہ کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور اس میں پیدا شدہ رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ صنعتوں کو ان کی ضروریات کے مطابق گیس مسلسل فراہم کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ا س پروگرام پر نظر ثانی کرے اور انڈسٹریز کوضرورت کے مطابق گیس مسلسل فراہم کی جائے تاکہ صنعتی ترقی کیلئے حکومت کا ویژن مکمل ہوسکے ۔اس سے روزگار کے وافر مواقع بھی فراہم ہونگے اور بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.