پنجاب یوتھ فیسٹیول پیرا اولمپک مقابلے،فوجی جوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،قومی خدمات کے دوران معذور ہونیوالے فوجی جوانوں کیلئے پنجاب سٹیڈیم میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،فٹ بال میچ میں آرمی وائیٹ نے آرمی ریڈ کو شکست دی،100 میٹر بلیڈ ریس محمد یاسین نے جیت لی، وہیل چیئر ریس میں رحمت کریم کامیاب ،پاک آرمی کے غازیوں پر فخر ہے جنہوں نے جنگ کے میدانوں،کھیل کے گراؤنڈز میں کارنامے سرانجام دیئے‘ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور
منگل 4 مارچ 2014 20:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) قومی خدمات کے دوران معذور ہونے والے غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں پیرا لمپک گیمز کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے اس ایونٹ میں اپنے ا عضاء کی قربانی دینے والے فوجی جوانوں کے مابین بیساکھی ریس ، وہیل چیئر ریس ، تیر اندازی اور فٹبال کے مقابلے ہوئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور تھے اس موقع پر رینجرزکے بینڈ نے خوبصورت ڈرل کا مظاہرہ کیا۔ کھیلوں کا آغاز فٹبال میچ سے ہوا جس میں آرمی وائیٹ نے آرمی ریڈ کو ایک گول سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول نصیر نے کیا۔100 میٹر بلیڈ ریس میں 5 کھلاڑیوں کے مابین مقابلہ ہوا جس میں محمد یاسین نے گولڈ میڈل حاصل کیا نور شاد دوسرے اور عاطف بشیر تیسرے نمبر پر رہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کے مقام پر پچ کی تنصیب جاری
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.