سی ٹی او لاہور سہیل چوہدری کا منی تبلیغی اجتماع رائیونڈکے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ ، تمام انتظامات سپر ویژن کرنے کی ہدایت
جمعرات 6 مارچ 2014 15:49
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے سالانہ منی تبلیغی اجتماع رائیونڈ(5تا16مارچ) کے موقع پر شرکاء کی پنڈال تک با آسانی رسائی،مدد اور گاڑیوں کی پارکنگ کے انتظامات کا بخوبی جائزہ لینے کیلئے سینئر ٹریفک افسران کے ہمراہ دورہ کیا ۔انہوں نے اجتماع کے پنڈال اور پارکنگ اسٹینڈزکا بھی وزٹ کیا۔
(جاری ہے)
سالانہ منی اجتماع کے دوران ایس پی صدر کی نگرانی میں متعلقہ ڈی ایس پیز،آر آئی لائن سمیت7انسپکٹرز اور92 اضافیٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ متعلقہ ٹریفک سیکٹرز رائیونڈاور خیابان جناح میں بھی اضافی وارڈنزتعینات کئے گئے ہیں۔
دورہ کے دوران انہوں نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کو ہدایت کی کہ وہ منی اجتماع رائیونڈ کے ٹریفک انتظامات کی مکمل نگرانی کر تے رہے ہیں۔انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ غلط پارکنگ کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو فوری طورپر لفٹر کی مدد سے ہٹایا جائے اور شرکاء اجتماع کو تنبیہ کریں کہ ٹریفک کی موثر روانی کیلئے اپنی گاڑیوں کو پارکنگ اسٹینڈز کے علاوہ کہیں پارک مت کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.