وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈنمارک کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال،ڈینش سرمایہ کار زراعت اور توانائی سمیت مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں‘ شہباز شریف،پاکستان کو جی ایس پی پلس کاد رجہ دلانے میں ڈنمارک نے بھرپور حمایت کی جس پر ڈنمارک کی حکومت اور سفیر کے شکرگزار ہیں، عوام کا معیار زندگی بلند کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومتی اقدامات کے موثر نتائج برآمد ہو رہے ہیں‘ وزیراعلیٰ کی ڈینش سفیر سے گفتگو، پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا انتہائی اہم ہے،پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا، جیسپرمولر سورنسن
جمعرات 6 مارچ 2014 21:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے جہاں زراعت پر مبنی انڈسٹری کے فروغ کی وسیع گنجائش موجود ہے،پنجاب حکومت نے بائیوماس سے توانائی کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کی ہے،پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، ڈنمارک کے سرمایہ کار پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار ڈنمارک کے سفیر جیسپر مولر سورنسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کے روز یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے میں ڈنمارک کی حمایت پر ڈنمارک کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے اس فیصلے سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوگا اور کاروبار کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.