وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلیو ایریا سے اغوا کیا جانیوالا نوجوان بازیاب کروا لیا گیا، اغوا کار افغان گروہ مغوی نوجوان کو خودکش حملہ آور بننے کی ترغیب دیتا رہا
جمعہ 7 مارچ 2014 19:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلیو ایریا سے اغوا کیا جانیوالا نوجوان بازیاب کروا لیا گیا۔ اغوا کار افغان گروہ مغوی نوجوان کو خودکش حملہ آور بننے کی ترغیب دیتا رہا۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسلام آباد کے تجارتی مرکز بلیو ایریا سے اغوا کئے جانیوالے 23 سالہ نوجوان کو بازیاب کروا لیا اور اغواکار گروپ کے ایک رکن عمر خان عرف قیس کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان کو منی لانڈرنگ کرنیوالے افغان گروہ نے اغوا کیا تھا۔
گروہ کے اراکین نے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوا رکھے ہیں۔ مغوی ذیشان کو پندرہ روز تک جی الیون کے ایک گھر میں رکھا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کار مغوی نوجوان کو خود کش حملہ آور بننے کی ترغیب بھی دیتے رہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان نے کہاکہ ملزموں نے اسے جاسوس سمجھ کر اغوا کیا تھا اور ملزم مجھے بے پناہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ ذیشان نے کہاکہ گروہ میں شامل افراد افغانی ہیں اور سب نے پاکستانی شناختی کار ڈ بنا ر کھے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.