تھر کے متاثرین میں حکومتی امدادی گندم تقسیم نہ ہوسکی
ہفتہ 8 مارچ 2014 19:50
تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) صحرائے تھر میں قحط سالی کے متاثرین میں حکومتی امدادی گندم تاحال تقسیم نہیں ہو سکی۔ محکمہ خوارک کے گوداموں پر تالے ڈال دئیے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
تھر میں اسی فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نچلی سطح پر زندگی گزارنے پر مجبور ہے، بلند و بالا ریتیلے ٹیلوں میں پانی کا حصول ایک کاردشوار ہے اور اگر ابر رحمت نہ برسے تو خشک سالی سے انسانی اور حیوانی زندگی دشوار ہوجاتی ہے، ان حالات میں بھوک اور بیماریوں سے سسکتے عوام کیلئے امداد کے حکومتی دعوے معمول بن جاتے ہیں۔
دوسری جانب کمشنر میرپورخاص غلام مصطفےٰ پھل کا کہنا ہے کہ ہم نے امدادی گندم کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ اسپتال میں لائے جانے والے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے تشویشناک حالت کے بچوں کو مفت بڑے شہروں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ گندم کے ذخائر ہونے کے دعوے تو کئے جارہے ہیں مگر سرکاری گوداموں پر تالے پڑے ہیں جس سے متاثرین کی مایوسی بڑھ رہی ہے۔ متاثرین میں امدادی گندم کی فوری تقسیم انتہائی ضروری ہے مگر امدادی گندم کی منصفانہ تقسیم اس سے بھی زیادہ ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.