ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے ضلع بھر میں آگہی مہم جاری
پیر 10 مارچ 2014 13:38
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ڈاکٹر فرح مسعود کی ہدایا ت کی روشنی میں انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے ضلع بھر میں آگہی مہم جاری ہے جس کے دوران اس موذی مرض سے بچاؤ و نجات کیلئے بینرز آویزاں کرنے کے علاوہ آگاہی واکس اور سیمینارز بھی منعقد کروائے جا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کی 34 یونین کونسلز میں 385ٹیمیں 1 لاکھ53ہزار چھ سو سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں جبکہ13اور14مارچ بطور سویپنگ ڈیز اور کیچپ مہم کے دوران دیگر وجوہات کی بناء پر رہ جانیوالے بچوں کو پولیو قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔
ڈی سی اوڈاکٹر فرح مسعودنے عوام میں پولیو مہم کی اہمیت و افادیت سے متعلق کثیر لیول پر شعور و آگہی کیلیے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے ضلع بھر کی مساجد اور چرچ سے ہر ایک گھنٹہ بعد اعلانات کرانے کے علاوہ کیبل ٹی وی چینلز اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پہ بھی خصوصی تشہیر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ حاصل کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.