تھر میں قحط سالی کی اصل تصویر پیش کیوں کی، وزیراعلیٰ سندھ میڈیا پر ہی برہم
پیر 10 مارچ 2014 15:42
مٹھی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر پارکر میں قحظ سالی سے اصل حقائق عوام کے سامنے لانے پر میڈیا کو ہی قصور وار قراردے دیا اسے کہتے ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری۔ مٹھی میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت تھر کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ غذائی قلت پر تھرپارکر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے صوبائی کی جانب سے گندم کے 60 ہزار تھیلے بھیجے گئے لیکن گندم کی تقسیم میں غفلت برتنے پر تھر کی انتظامیہ کو تبدیل کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تھر میں عام گاڑیاں کام نہیں کرتی جس کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سندھ حکومت کی کوتاہی کوچھپاتے ہوئے الٹا میڈیا پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ تھر میں 70 فیصد علاقوں میں سڑکیں بن چکی ہیں اور دور دراز علاقوں تک بھی با آسانی رسائی ممکن ہے، تھر کے ہر علاقے میں اسپتال موجود ہیں لیکن وہاں کوئی سہولیات دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں تھرپارکرمیں اگر اکتوبرمیں بارش نہ ہو تو اسے قحط زدہ قرار دیا جاتا تھا لیکن اس بار اکتوبرمیں بارش نہیں ہوئی اس کے باوجود تھرپارکر کو قحط زدہ علاقہ قرارنہیں دیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.