لاپتہ شوہر کو جمعہ تک بازیاب کرواکر رپورٹ جمع کرانے کا حکم
پیر 10 مارچ 2014 17:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء)سپریم کورٹ نے عابدہ ملک کے لاپتہ شوہر کو جمعہ تک بازیاب کرواکر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں عابدہ ملک کے شوہر کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔
(جاری ہے)
جسٹس ناصرالملک نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور سے سوال کیا کہ عابدہ ملک کے شوہر ابھی تک بازیاب کیوں نہیں ہوئے اور ان کے اغوا میں ملوث میجرحیدر بھی گرفتار نہیں ہوا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے کہاکہ ان کے شوہر کی بازیابی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، انہوں نے عدالت سے ایک ہفتے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔جسٹس ناصرالملک نے کہاکہ معاملہ سنگین نوعیت کا ہے مزید وقت نہیں دیا جاسکتا، عدالت نے حکم دیا کہ جمعہ تک عابدہ ملک کے شوہر کو بازیاب کراکر رپورٹ جمع کرائی جائے،کیس کی دوبارہ سماعت جمعہ کو ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.