پاکستان جمہوریہ کوسوو کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ،صدر ممنون حسین ، امید ہے وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید تقویت دینے کی راہ ہموار کرے گا ،کوسو کے وزیر خارجہ سے گفتگو
پیر 10 مارچ 2014 20:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریہ کوسوو کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ وہ پیر کو سوو کے وزیر خارجہ انور ہوکسہاج سے پیر کو ایوان صدر میں گفتگو کررہی تھے۔ صدر نے بالخصوص ارکان پارلیمان، نوجوانوں اور طالب علموں کے وفود کے تبادلوں کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسوو کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے اور امید ہے کہ وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید تقویت دینے کی راہ ہموار کریگا۔
صدر نے اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف کی گزشتہ برس لندن میں کوسوو کی صدر عطفتی جاہ جگا کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماء پاکستان اور کوسوو کے عوام کے لئے باہمی طور پر سودمند دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی یکساں سوچ رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان بلقان خطے میں امن اور استحکام کے لئے جاری علاقائی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کوسوو اور سربیا بات چیت کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تصفیہ طلب مسائل کو پر امن طور پر حل کر لیں گے۔ صدر نے کوسوو کی ہم منصب مادام عطفتی جاہ جگا کی صحت و بہبود اور کوسوو کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جمہوریہ کوسوو کے وزیر خارجہ نے مہمان نوازی پر صدر اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ قریبی روابط بالخصوص تجارتی و اقتصادی تعلقات کے مزید استحکام کا خواہاں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.