ماسکو کے حمایتی قانون سازوں نے کریمیہ کی یوکرائن سے آزادی کے حق میں ووٹ دیدیا،یوکرائن نے پیشرفت کو غیر قانونی قرار دیدیا

منگل 11 مارچ 2014 19:49

سمفروپو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) ماسکو کے حمایتی قانون سازوں نے منگل کے روز کریمیہ کی یوکرائن سے آزادی کے حق میں ووٹ دے دیا۔مقامی اسمبلی نے 81 میں سے 78 ووٹ دے کر خودمختار کریمیہ کا اعلان کردیا جبکہ سمفروپول اس کا دارالحکومت ہوگا۔پارلیمنٹ کی پریس سروس کے اعلامیے کے مطابق اس فیصلے کا نفاذ ریفرنڈم کے بعد ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی ریاست کا خودمختاری کے اعلان سے کسی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اگر ریفرنڈم روس کا نتیجہ روس کے حق میں نکلتا ہے تو اس کا اطلاق اس بات پر بھی ہوگا کہ روسی فیڈریشن اسے جوائن کرلے۔یوکرائن نے پیشرفت کو غیر قانونی قرار دیا ہے جس کا مقصد بظاہر ایک خودمختار ریاست کے لیے قانون سازی کرکے روس کا حمایتی بننا ہے۔

متعلقہ عنوان :