پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل اپنا پہلا وارم اپ میچ 17 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی
جمعرات 13 مارچ 2014 14:04
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) سابق عالمی چیمپئن پاکستانی ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل دو وارم اپ میچ کھیلے گی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطاطبق میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی ٹیم دو وارم اپ میچوں میں ایکشن میں نظر آئے گی، قومی ٹیم پہلا وارم اپ ڈے اینڈ نائٹ میچ 17 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیر بنگلہ سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے گی جبکہ پروفیسر الیون دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہو گی۔
شہرہ آفاق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی فٹنس مسائل کے باعث وارم اپ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کو گروپ دو میں روایتی حریف بھارت اور آسٹریلیا کے چیلنج کا سامنا کرنا ہو گا۔ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں 21 مارچ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی جبکہ 23 مارچ کو قومی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.