رنبیر کپورکی فنکارانہ صلاحیتیں شاہ رخ خان سے کہیں زیادہ بہتر ہیں ، کاجول
جمعہ 14 مارچ 2014 17:39
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ رنبیر کپور بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے شاہ رخ خان سے زیادہ با صلاحیت اداکار ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی شو’’کافی ود کرن‘‘’ میں جب کاجول سے پوچھا گیا کہ اداکاری کے لحاظ سے آپ شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، رنبیر کپور اور ہرتیک روشن میں سے کس کو فوقیت دیں گی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ گو کہ شاہ رخ میرا اچھا دوست ہے لیکن رنبیر کپور میں اداکاری کے لحاظ سے کنگ خان سے زیادہ صلاحیتیں ہیں اور وہ بالی وڈ کنگ سے بہتر اداکار ہے، دوسرے نمبر پر شاہ رخ اور عامر خان مشترکہ طور پر برابر ہیں اور تیسرا نمبر سلمان خان کا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں کاجول کا کہنا تھا کہ دوسروں کی طرح انہیں بھی اپنی کزن اداکارہ رانی مکھرجی اور ہدایت کار ادتیا چوپڑا کی شادی کا انتظار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم منتخب کرنے کے حوالے سے وہ بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتی ہیں، کسی ایسے ہدایت کار کے ساتھ کام نہیں کرتی جو ان میں چھپی صلاحیتوں کو باہر نہ لاسکے اور نہ ہی کی کسی ایسے ہدایت اکر کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہوں جس کا مکمل انحصار مجھ پر ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.