تھر متاثرین کی امداد،چیف جسٹس نے سندھ حکومت سے جواب طلب کر لیا
پیر 17 مارچ 2014 16:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تھر کے متاثرین کو اب تک دی جانے والی امداد سے متعلق سندھ حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تھر میں غذاتی قلت اور بیماریوں سے بچوں کی ہلاکت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ تھر میں گیارہ لاکھ کی آبادی ہے، سندھ حکومت زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ متاثرین تک پہنچی ہو گی۔ حکومت سندھ درست تعداد بتائے کتنے متاثرین کو گندم اور ریلیف کا سامان پہنچا دیا گیا۔عدالتی استفسار پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ تھر میں مئی اور جون میں بارشیں ہوتی ہیں۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ گزشتہ سال تھر میں کوئی بارش نہیں ہوئی تھی،آپ کو آج کے لیے اقدامات کر لینے چاہیے تھے۔
(جاری ہے)
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ نومبر میں وزیر اعلیٰ سندھ نے غذاتی قلت کا خدشہ ظاہر کر دیا تھا۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ خدشے کے باوجود سندھ حکومت غافل رہی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ درست تعداد بتائیں، گیارہ لاکھ افراد میں سے کتنے متاثرین تک ریلیف کا سامان پہنچا۔ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو تھر کے متاثرین کو اب تک دی جانے والی امداد سے متعلق جواب پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.