پاکستان نے ٹی 20 وارم اپ میچ جیت لیا
پیر 17 مارچ 2014 18:46
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ورلڈ کپ ٹی 20 وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کپتان محمد حفیظ اور وکٹ کیپر کامران اکمل کی دھواں دار بیٹنگ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف 7 وکٹوں سے فتح دلوا دی۔ محمد حفیظ نے 39 گیندوں پر 55 جبکہ کامران اکمل نے 45 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔
پاکستان نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے کھیل کا آغاز کیا۔ پاکستانی بائولرز کی شاندار گیند بازی کے باعث کیویز کو 14 رنز پر پہلا نقصان ہوا جب کین ولیمسن 7 رنز بنا کر محمد طلحہ کا شکار بنے۔ مارٹن گپٹل بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.