کراچی میں حکومت کی عملداری کہیں نہیں صرف قانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں، فاروق ستار
بدھ 19 مارچ 2014 17:20
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی میں قانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں کہیں بھی حکومت اور ریاست کی عمل داری نہیں ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے لا پتہ کارکنوں اور شہریوں کی لاشیں گرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، حال ہی میں ایم کیو ایم کے 4 لا پتہ کارکنوں کو لا وارث سمجھ کر حیدرآباد کے ٹنڈو یوسف قبرستان میں دفنا دیا گیا جس میں سے ایک کی شناخت یاورعباس کے نام سے ہوئی جس کا تعلق پی آئی بی سے ہے جب کہ دوسرے کی شناخت عبدالجبارکے نام سے ہوئی اوراس کا تعلق لائنزایریا سے تھا، لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے سے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور شہریوں کے اہل خانہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
(جاری ہے)
فاروق ستار
کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کراچی سے جرائم کا خاتمہ چاہتی ہے اور ٹارگٹڈ آپریشن کو ہر صورت اپنے منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے لیکن لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، اگر لاپتہ کارکنان اور شہری کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تحویل میں ہیں تو اس ادارے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان افراد کو بغیر کسی تاخیر کے عدالت میں پیش کیا جائے، انہیں ان کے گھر والوں سے ملنے کی اجازت کے ساتھ ان کے وکلا کو بھی ان سے ملنے کی اجازت دی جا ئے تاکہ ان پر مقدمہ قانون کے مطابق عدالتوں میں چلایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اغوا اور لا پتہ ہونے والے کارکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں نہیں ہیں تو پھر کارکنوں کو اغوا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، شہریوں کو لاپتہ کرنے میں اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد بھی شامل ہیں تو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، صوبائی حکومت، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ ایم کیو ایم کے لا پتہ کارکنوں اور شہریوں کو فوری طورپر بازیاب کرا کے عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ عوام میں تشویش کی جو لہر پائی جاتی ہے اسے دورکیا جاسکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.