کراچی،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق
جمعرات 20 مارچ 2014 11:23
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ، پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ، ایک زخمی ہو گیا ادھر سائیٹ میں رینجرز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو افراد کے ورثا سراپا احتجاج بن گئے ، ڈی جی رینجرز نے واقعہ کا نوٹس لے کر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ کراچی میں تمام تر کوششوں کے باوجود قتل و غارت گری تھم نہ سکی۔جمالی گوٹھ سپر ہائی وے میں فائرنگ کر کے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ملیر میمن گوٹھ میں جھاڑیوں سے تشدد زدہ لاش ملی ہے۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے شمسی کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر صابر حسین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے روکنے کی کوشش پر پولیس موبائل پر گولیاں برسا دیں جس سے اہلکار محبوب جاں بحق اور ایک اہلکار فاروق زخمی ہو گیا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.