غیر معیاری شاعری نے گانوں کے حسن کو برباد کردیا ہے ،عطاء اللہ عیسی ٰخیلوی ،خاندان کے بزرگ گانے کو اچھا تصور نہیں کرتے ، احترام میں کبھی ان کے سامنے نہیں گایا،محبت ایک ناقابل بیان حد تک حسین جذبہ ہے ،صرف محبت کرنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں ،ہمارے چینلز کو ہر طرح کا میوزک دینا چاہیے ، انٹرویو
جمعرات 20 مارچ 2014 23:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) لوک گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی نے کہا ہے کہ غیر معیاری شاعری نے گانوں کے حسن کو برباد کرکے رکھ دیا ہے ۔خاندان کے بڑے گانے کو اچھا تصور نہیں کرتے اس وجہ سے میں نے احترام کرتے ہوئے کبھی ان کے سامنے گانا نہیں گایا ۔
(جاری ہے)
اپنے ایک انٹرویو میں عطاء اللہ عیسی خیلوی کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کے بڑے بزرگ گانے کو اچھا تصور نہیں کرتے تھے اس وجہ سے میں نے اپنے خاندان کے بڑوں کا احترام کرتے ہوئے کبھی ان کے سامنے گانا نہیں گایا ۔
انہوں نے کہا کہ محبت ایک ناقابل بیان حد تک حسین جذبہ ہے جو صرف محبت کرنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں یہ ایک اتفاق ہے کہ میرے گائے ہوئے گیت محبت میں مبتلا پرستاروں کے دل کو چھوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چینلز کو ہر طرح میوزک کو وقت دینا چاہیے کیونکہ پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ فوک اور کلاسیکل سننے والوں کی بڑی تعداد ہے ۔ کلاسیکل موسیقی اصل چیز ہے اس کی واقفیت گلوکاروں کو ضرور ہونی چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.